تازہ ترینخبریںدنیاسپورٹسپاکستان

ااکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ بے نتیجہ ختم

لاہورٟ سپورٹس رپورٹر ٞپاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ کے آخری روز لاہیرو کمارا نے پہلی ہی گیند پر اذان اویس (22) کی وکٹ حاصل کرکے سری لنکن کو اچھا آغاز فراہم کیا۔ اگلے ہی اوور میں محمد طحہٰ (24) اسیتھا فرنانڈو کا شکار بن گئے۔ 57 کے مجموعی اسکور پر 3 وکٹیں گرنے کے بعد کپتان بابر اعظم اور سعود شکیل نے ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 رنز کی شراکت قائم کی۔ بابر اعظم 34 رنز بنا کر آ¶ٹ ہوئے۔ سلمان علی آغا بھی زیادہ دیر کریز پر نہ رک سکے اور 13 رنز بنا کر چلتے بنے۔ غازی غوری 34، عرفات منہاس 16 اور سعود شکیل ایک بار پھر نروس نائنٹیز کا شکار ہوکر 97 رنز پر آ¶ٹ ہوگئے۔ پاکستان نے 272 رنز کی لیڈ کے ساتھ 284 رنز آٹھ وکٹوں کے نقصان پر اننگز ڈکلیئر کی تاہم صرف ایک گھنٹہ باقی رہ جانے کی وجہ سے دونوں ٹیموں کی مشاورت سے میچ ختم کردیا گیا۔ ٹیسٹ کے چوتھے روز بھی خراب روشنی کے باعث کھیل جلد ختم کر دیا گیا تھا اور پورے دن میں دو سیشنز بھی مکمل نہ ہوسکے تھے۔ اس سے قبل ثاقب خان نے تباہ کن باولنگ کرتے ہوئے سری لنکا کو بڑی برتری حاصل کرنے سے روک دیا تھا۔

جواب دیں

Back to top button