
اے سی سی مینز انڈر 19 ایشیا کپ، پاکستان نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
پاکستان نے پہلے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کو نو وکٹوں سے شکست دے دی۔
بنگلہ دیش کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 31.4 اوورز میں 138 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
رضوان اللہ نے آٹھ اوورز میں 30 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔
محمد صیام نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
عبداللہ المعہی نے بنگلہ دیش کی جانب سے 50 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان نے 139 رنز کا ہدف 21.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
حیان خان نے 72 گیندوں پر 69 رنز کی اننگز کھیلی۔
عثمان خان نے 54 گیندوں پر 64 رنز بنا کر حیان خان کا بھرپور ساتھ دیا۔
حیان خان اور عثمان خان نے پہلی وکٹ کے لیے 123 رنز کی شراکت قائم کی۔
پاکستان انڈر 19 ٹیم ایونٹ میں ناقابلِ شکست ہے۔
پاکستان نے گروپ مرحلے میں متحدہ عرب امارات، بھارت اور نیپال کو شکست دی تھی۔







