
حافظ آباد میں زمین کے تنازع پر 2 بیٹوں نے کلہاڑیوں کے وار کرکے باپ اور اس کے دوست کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق کولو تارڑ میں ایک شخص اپنے دوست اور اس کے بیٹوں کے درمیان زرعی زمین کا تنازع حل کروانے آیا تھا کہ باپ اور بیٹوں میں تلخ کلامی ہوگئی۔
پولیس نے بتایا کہ اس دوران ملزمان نے مبینہ طور پر اپنی والدہ کے اشتعال دلانے پر کلہاڑیوں کے وار کر کے اپنے والد اور اس کے دوست کو قتل کردیا۔
ڈی پی او کے مطابق مقتول کے دوسرے بیٹے کی مدعیت میں تھانہ ونیکے تارڑ میں دونوں بیٹوں اور اہلیہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جب کہ ایک ملزم کو گرفتار کرکے دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے







