تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

محمود اچکزئی کا اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے مستعفی ہونے سے انکار

محمود خان اچکزئی نے اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے مستعفی ہونے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ سطح کی کمیٹی کے اس مبینہ مطالبے پر اپنے عہدے سے مستعفی نہیں ہوں گے جو اس نے ہفتے کی دیر شام منعقدہ اور آدھی رات تک جاری رہنے والے اجلاس میں کیا تھا۔

انہوں نے اتوار کی شب دیر گئے یہاں اپنی نام نہاد تحریک بحالی آئین کے اجلاس کے بعد اپنے گروپ کے قریبی ساتھیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’’اگر اڈیالہ جیل میں موجود وہ شخص، جس نے مجھے قائد حزب اختلاف نامزد کیا تھا، مجھ سے عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کرے گا تو میں مستعفی ہو جاؤں گا

محمود اچکزئی جو کوئٹہ میں قائم اپنی جماعت پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے واحد رکن پارلیمنٹ ہیں ان کو رواں سال جنوری میں قومی اسمبلی کے اسپیکر نے قائدِ حزبِ اختلاف مقرر کیا تھا۔

انہیں اس عہدے کے لیے بانی پی ٹی آئی نے نامزد کیا تھا، جو فوجداری مقدمات میں سزا کے باعث جیل میں ہیں، ان کی جماعت پاکستان تحریکِ انصاف قومی اسمبلی میں موجود نہیں ہے۔

محمود اچکزئی کی اسناد اور اہلیت سے متعلق طویل کشمکش کے بعد قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے انہیں قائد حزب اختلاف مقرر کیا تھا۔

محمود خان اچکزئی خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ کے اس نام نہاد ’’لانگ مارچ‘‘ میں شریک نہیں ہوئے تھے جو پچھلے ہفتے ان کی حکومت کے خاتمے پر منتج ہوا جبکہ لانگ مارچ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی 13 سالہ حکومت کے خاتمے پر منتج ہوا

جواب دیں

Back to top button