تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

عمران خان کو مکالمے میں شامل کیے بغیر کچھ نہیں ہوگا: سلمان اکرم راجہ

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نےکہا ہم کھلے دل کیساتھ مذاکرات کے عمل میں شریک ہوئے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کو مکالمے میں شامل کیے بغیر کچھ نہیں ہوگا، مطالبہ کیا کہ ملکی سیاست کو بہترکرنے کیلئے ملاقات کرائی جائے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کے پی میں دہشتگردی کے معاملے پرمذاکرات ناکام ہوئے، مذاکرات میں بات کی کہ قبائلی علاقوں کے فیصلے متفقہ طورپر ہوں گے، مذاکرات میں سب کی مشاورت کو تسلیم نہیں کیا گیا، بانی کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان کو پینل کا حصہ بنانے پر اتفاق نہیں ہوا،کے پی میں دہشتگردی اوربانی سے فیملی اور ذاتی معالج کی ملاقات اہم ایشو ہے، ہم سہیل آفریدی کے مؤقف کے ساتھ ہیں،کے پی کیلئے جوبھی فیصلہ ہوگا وہ سب کی مشاورت سے ہونا چاہیے، حکومتی وزیر مذاکرات سے متعلق غیر اہم باتیں کررہے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button