تازہ ترینجرم کہانیخبریںسیاسیاتپاکستان

کراچی: 59 لڑکیوں کے موبائل فون لے کر فرار ہونے والا مرکزی ملزم گرفتار

کراچی میں 59 لڑکیوں کے موبائل فون لے کر فرار ہونے والے مرکزی ملزم بابر کو گڈاپ سے گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے ملازمت کا جھانسا دے کر لڑکیوں کوبلایا اور موبائل فون لے کر فرار ہو گیا تھا

پولیس نے بتایا کہ گرفتار مرکزی ملزم کے قبضے سے 40 موبائل فون اورپستول برآمد ہوئے ہیں، ملزم موبائل فون فروخت کرنے کے لیے لے جا رہا تھا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے میں ملوث دیگر ملزمان پہلے ہی گرفتار ہوچکے ہیں، واردات کی منصوبہ بندی ملزم بابر نےکی تھی، گرفتار ملزم کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

Back to top button