
مری میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ مری کے علاقے بڑوھا لنک روڈ پر پیش آیا جہاں گاڑی کھائی میں جاگری۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ کھائی میں گرنے کے بعد گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی اور حادثہ اتنا شدید تھا کہ 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جن میں 3 بچے اور 2 خواتین بھی شامل ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت 40 سالہ ارشد، 35 سالہ نگہت،17 سالہ لائبہ، 10 سالہ طیب محمود،7 سالہ رائمہ نور،4 سالہ کاشان اور ڈیڑھ سالہ آئمہ نور کے نام سے ہوئی جنہیں ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ گاڑی میں ایک ہی خاندان کے14 افراد سوارتھے جو قریبی گاؤں سے شادی میں شرکت کے بعد واپس جارہے تھے۔







