
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ تہران اور ماسکو کے درمیان مشاورت کا سلسلہ آئندہ ہفتے روس کے دارالحکومت ماسکو میں جاری رہے گا، جہاں دونوں ممالک کے صدور مسعود پزشکیان اور ولادیمیر پوتن بھی موجود ہوں گے۔
گیس برآمد کرنے والے ممالک کے فورم کا آٹھواں سربراہی اجلاس 27 اکتوبر کو ماسکو میں منعقد ہوگا۔ روس میں ایران کے سفیر کاظم جلالی اس سے قبل کہہ چکے ہیں کہ مسعود پزشکیان اور ولادیمیر پوتن اجلاس کے موقع پر اپنی مشاورت جاری رکھیں گے۔
عباس عراقچی نے جمعے کو انسٹاگرام پر ایک پیغام میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے دورۂ تہران کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انھوں نے اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ دوطرفہ تعلقات میں تازہ پیش رفت اور اہم علاقائی و بین الاقوامی امور پر تفصیلی گفتگو کی۔
انھوں نے کہا کہ ان مذاکرات میں سیاسی اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینا، مشترکہ معاہدوں پر عمل درآمد اور ایران و روس کے درمیان سٹریٹجیک شراکت داری کو مضبوط بنانا بھی شامل تھا۔
عراقچی نے مزید لکھا کہ یہ مذاکرات اور مشاورت آئندہ ہفتے ماسکو میں دونوں ممالک کے صدور کی موجودگی میں جاری رہے گی







