
جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ کئی نسلوں سے فلسطینی عوام اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، اسرائیلی تشدد کا مغربی کنارے تک پھیلنا انتہائی تشویشناک ہے، فلسطینیوں کی زبردستی بے دخلی اسرائیل کے نسل کشی کے ایجنڈے کو ظاہرکرتی ہے
وزیر اعظم نے کہا کہ غزہ میں پیدا ہونے والے بچوں کو دنیا میں کہیں بھی پیدا ہونے والے بچوں کی طرح جینے کا حق حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ 1967 سے پہلے کی سرحدوں پرمشتمل آزاد فلسطینی ریاست کا قیام چاہتے ہیں جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔
وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں لبنان اور شام کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت کی بھی مذمت کی۔






