تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

اب میرے کہنے پر بھی مقدمہ مقرر نہیں ہوتا: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کا کہنا ہے کہ اب میرے کہنے پر بھی مقدمہ مقرر نہیں ہوتا۔

نئے عدالتی سال پر فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے مقدمات کے مقرر کرنے کی پالیسی ویب پر ڈال دی ہے، 2 افسران کاز لسٹ میں آنے والے مقدمات کو ری چیک کرتے ہیں۔

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے کہا ہے کہ کہتے ہیں ججز 3 مہینے کی چھٹیاں کرتے ہیں، کس نے کہا کہ ججز 3 ماہ کی چھٹی کرتے ہیں، ججز 3 ماہ کے اندر ایک ماہ کی چھٹی کرتے ہیں

انہوں نے کہا ہے کہ ایک بینچ کے سامنے ایک روز میں 75 مقدمات مقرر ہوئے، جلد سماعت کی درخواستوں کے لیے ایک بینچ تشکیل دے رہے ہیں، جلد سماعت کے مقدمات کے لیے شام کو بھی بینچ بیٹھے گا

جواب دیں

Back to top button