تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

امریکا ناکہ بندی اور جارحیت بند کر دے تو آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی: ایرانی صدر

ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ امریکا ناکہ بندی اور جارحیت بند کر دے تو آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی، امریکا کو ناکہ بندی اور پابندیاں ختم کرنی چاہئیں۔

 

بھارٹی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا جنگ کے ذریعے اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا تو اس نے ناکہ بندی کا قدم اٹھایا۔

 

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ سمندری راستہ کوئی ایسا راستہ نہیں ہے جس پر ہماری زندگی کا مکمل انحصار ہو، امریکا اپنے اس طریقے میں بھی کامیاب نہیں ہوگا

 

انہوں نے کہا ہے کہ پیر کے روز مسقط میں ایران، عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوگا، تاکہ ان کی موجودگی میں آبنائے ہرمز میں مشترکہ راستے سے متعلق عمان اور ایران معاہدے پر دستخط کیے جا سکیں اور بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن کو مطلع کیا جا سکے۔

جواب دیں

Back to top button