
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے سعودی عرب، اردن اور جاپان کو ایران کے خلاف قراردادکی حمایت کےنتائج کا سامناکرناہوگا۔
سرکاری ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے اسماعیل بقائی نے ایران اور خلیجی ممالک کے اجلاس کےانعقاد پر ردعمل میں کہا کہ غیرملکیوں کی موجودگی کے بغیر مسائل کا حل مذاکرات سے ہی ممکن ہے، ممالک کو اس بات پر قائل کرنا کوئی معمولی کامیابی نہیں ہے۔
اسماعیل بقائی کا کہنا تھا سعودی عرب، جاپان اور اردن کو ایران کے خلاف قراردادکی حمایت کے نتائج کا سامناکرناہوگا، ہم جنگ یا امن کی کیفیت میں نہیں، ہم حالت جنگ میں ہیں، سمندری پابندیاں اور ناکہ بندی جنگ کے مترادف ہیں۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ اس صورتِ حال میں ہم جوکچھ بھی کرتےہیں، اسےدفاع کہا جاتا ہے، آبنائےہرمز اب بھی ایران کے مکمل کنٹرول میں ہے، دنیا کو ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کا ذمہ دار امریکاکو ٹھہرانا چاہیے







