تازہ ترینخبریںسپورٹسسیاسیاتپاکستان

مجھے کپتان کی فکر ہے، 3 سال سے انکی تصویر تک نہیں دیکھی: وسیم اکرم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے حکام پر زور دیا ہے کہ ورلڈ کپ فاتح کپتان اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کے ساتھ منصفانہ سلوک کیا جائے۔

وسیم اکرم نے انگلینڈ کے سابق کپتان ایان بوتھم کے ساتھ مشترکہ میزبانی میں نشر ہونے والے پوڈکاسٹ اولڈ بوائز، نیو بالز میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان تمام کپتانوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں جنہوں نے حال ہی میں بانیٔ پی ٹی آئی کے لیے درخواست پر دستخط کیے۔

یاد رہے کہ سابق فاسٹ بالر وسیم اکرم 1992ء کا ورلڈ کپ جیتنے والی پاکستان ٹیم کے اہم رکن تھے

پاکستانی ٹیم کا حصہ رہنے والے سابق فاسٹ بالر نے کہا ہے کہ مجھے کپتان کی فکر ہے، میں انہیں بطور دوست یاد کرتا ہوں، بطور سرپرست ان کی کمی محسوس کرتا ہوں اور بطور رہنما ہم سب انہیں یاد کرتے ہیں، ہم نے 3 سال سے ان کی تصویر تک نہیں دیکھی۔

جواب دیں

Back to top button