
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ کے پی پولیس کو پنجاب پولیس نہیں بننے دیں گے۔
سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت صوبے میں پولیس کی کارکردگی کے حوالے سے اجلاس ہوا۔
اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ کمپلینٹ سیل کو جنوری تا اگست 3 ہزار 551 شکایات موصول ہوئیں، 498 شکایات قانونی پیچیدگیوں کے باعث ناقابلِ عمل ہیں
سہیل آفریدی نے ہدایت جاری کی کہ کمپلینٹ سیل کے ریلیف سے عوام کو آگاہ کیا جائے۔
اُنہوں نے پشاور میں پوسٹ گریجویٹ کالج آف نرسنگ میں طلبہ کے احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی اور پولیس کی جانب سے طلبہ پر مبینہ تشدد کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔







