تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

آبنائے ہرمز میں 2 امریکی بحری جہازوں، 8 آئل ٹینکروں، 10 دیگر جہازوں کو نشانہ بنایا: پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰ

ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں 2 امریکی بحری جہازوں اور 8 آئل ٹینکروں، 10 دیگر جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔

ایرانی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق آئی آر جی سی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی دہشت گرد فوج کی جارحیت اور بدنیتی کے جواب میں امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے اس سے قبل 5 ایرانی آئل ٹینکروں کو نشانہ بنایا تھا

پاسدارانِ انقلاب نے مزید کہا ہے کہ ہماری افواج نے خلاف ورزی کرنے والے مزید 10 بحری جہازوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ نشانہ بنائے گئے بحری جہاز امریکا کی جانب سے اشتعال دلائے جانے اور حمایت کے بعد آبنائے ہرمز کے ایک ممنوع اور غیر محفوظ علاقے سے گزرنے کی کوشش کر رہے تھے

جواب دیں

Back to top button