
سعودی جنگی طیاروں نے یمن کے صوبے مارب، الجوف اور تعز میں متعدد فضائی حملے کیے ہیں۔
یمنی ٹی وی کے مطابق الجوف کے ضلع خب والشعف میں 5، مارب کے علاقے صرواح میں 10 اور تعز میں 5 فضائی حملے کیے گئے ہیں۔
صعدہ کے سرحدی ضلع غمر میں بھی سعودی فورسز نے بمباری کی ہے
عرب میڈیا کے مطابق سعودی قیادت میں قائم اتحاد نے تاحال حملوں کی تصدیق نہیں کی ہے۔
علاوہ ازیں سعودی سول ڈیفنس نے خطرے سے خبردار کرنے کے لیے الرٹ جاری کر دیے ہیں۔
سعودی سول ڈیفنس کے مطابق سعودی شہر خمیس مشیط میں خطرے سے خبردار کرنے کے لیے الرٹس جاری کیے گئے ہیں۔
اس سے قبل گزشتہ روز سعودی عرب میں یمن کی حوثی جماعت انصار اللّٰہ کے حملوں میں 73 افراد زخمی ہو گئے تھے
بعد ازاں سعودی اتحادی فورس نے بھی حوثیوں کو سخت جواب دینے کا اعلان کیا تھا






