تازہ ترینخبریںسپورٹسپاکستان

ڈی ایف سی 2026 سے قبل پی ایف ایف کا ضلعی کوچز کے لیے انجریز سے بچاؤ اور علاج کے حوالے سے ورکشاپ کا انعقاد

*ڈی ایف سی 2026 سے قبل پی ایف ایف کا ضلعی کوچز کے لیے انجریز سے بچاؤ اور علاج کے حوالے سے ورکشاپ کا انعقاد*

پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) ملک بھر کے کوچز کے لیے انجریز سے بچاؤ اور ان کے مؤثر انتظام کے موضوع پر مفت آن لائن ورکشاپ کا انعقاد کر رہی ہے۔ یہ ورکشاپ ڈسٹرکٹ فٹبال چیمپئن شپ (ڈی ایف سی) 2026 کی تیاریوں کا حصہ ہے اور ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن (ساف) کی معاونت سے جاری پی ایف ایف کے سیف گارڈنگ پروگرام کا تسلسل بھی ہے۔

ورکشاپ تین علاقائی گروپس میں منعقد ہوگی۔ پنجاب، سندھ اور اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری کے کوچز 9 ستمبر، خیبر پختونخوا اور آزاد جموں و کشمیر کے کوچز 10 ستمبر، جبکہ بلوچستان اور گلگت بلتستان کے کوچز 11 ستمبر کو ورکشاپ میں شرکت کریں گے۔ ہر سیشن صبح 10:30 بجے سے 11:30 بجے تک جاری رہے گا۔

جواب دیں

Back to top button