
**نئے صوبوں کے قیام پر ن لیگ میں اختلافِ رائے، شہباز شریف حامی جبکہ مریم نواز مخالف ہیں: حامد میر**
سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نئے صوبوں کے قیام کے بڑے حامی ہیں، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پنجاب کی تقسیم کے حق میں نہیں ہیں۔
حامد میر کے مطابق نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو فی الحال نئے صوبوں کے معاملے پر کھل کر گفتگو کرنے سے روک رکھا ہے، تاہم آنے والے وقت میں اس معاملے پر کسی نہ کسی سطح پر سمجھوتے کا امکان موجود ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے تجزیہ نگار نے اپنے تجزیے میں بتایا کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی صدر آصف علی زرداری سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔ ان کے مطابق صدر زرداری نے نئے صوبوں کے معاملے پر اپنے مؤقف پر قائم رہنے کا پیغام دیا ہے۔







