
تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم نے حکومت سے مذاکرات کے لیے سازگار ماحول کے امکان کو مسترد کردیا۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سلمان اکرم نے کہا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے ماحول سازگار نظر نہیں آرہا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے عدالتی احکامات پر عمل نہیں کرتی، اس سے حکومت تحریک انصاف کو یہ پیغام دے رہی ہے کہ مذاکرات حکومت کی شرائط پر ہوں گے ایسی صورت میں کیا مذاکرات ہوں؟







