
پشین میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 5 مزدور جاں بحق ہوگئے۔
بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے سرانان بازار میں سڑک کی تعمیر میں مصروف مزدوروں پر دہشتگردوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 مزدور جاں بحق ہوئے جب کہ ایک زخمی ہوگیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے واقعے کی جگہ موجود تعمیراتی مشینری کو بھی نشانا بنایا اور نقصان پہنچایا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بار پھر معصوم پاکستانیوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنا کر شہید کیا گیا







