تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، دیرپا امن کی راہ ہموار ہونے کی امید ہے: محسن نقوی

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جس سے دیرپا امن کی راہ ہموار ہونے کی امید ہے۔

ایک بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ ایران میں ہونے والی ملاقات میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی بحالی اور تنازع کے جامع حل کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور میری ایرانی صدر سے انتہائی مثبت اور نتیجہ خیز ملاقات ہوئی جس میں ایران، امریکا تنازع اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ ملاقات انتہائی مثبت ماحول میں اختتام پذیر ہوئی جس دوران ایرانی صدر نے اپنی حکومت کا مؤقف اور تحفظات کھل کر بیان کیے

جواب دیں

Back to top button