
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے معاشی حملے کی بات دراصل فوجی محاذ پر بڑی ناکامی کا بالواسطہ اعتراف ہے۔
جنرل حسین محبی کے مطابق اگر امریکا فوجی محاذ پر کامیاب ہو گیا ہوتا تو اسے اس تمام معاشی شور شرابے کی ضرورت نہ پڑتی۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے امریکا کی ہر ممکنہ دشمن کارروائی کے لیے منصوبے تیار کر رکھے ہیں
ایرانی جنرل کا کہنا ہے کہ ایران کو اپنی معیشت کے حوالے سے کوئی تشویش نہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے کیے جانے والے متعلقہ اقدامات کے اثرات وقت کے ساتھ واضح ہو جائیں گے







