تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

عمران کو صحت مند قرار دیا گیا، عطا تارڑ نے بانی پی ٹی آئی کے پمز اسپتال میں معائنے اور واپسی اڈیالہ جیل منتقلی کی تصدیق کردی

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پمز اسپتال میں طبی معائنے اور واپس اڈیالہ جیل بھیجے جانے کی تصدیق کردی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ قیدی کو 20 اور 21 اگست کی درمیانی شب حفاظتی انتظامات کے تحت اسپتال لے جایا گیا جہاں ماہرِ امراض چشم، ماہرِ امراض قلب اور فزیشن سمیت مستند ڈاکٹروں نےان کامعائنہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کی طرف سے جو سکیورٹی کی صورتحال الشفا اسپتال کے راستے میں اور باہر پیدا کی گئی اس کے پیش نظر ان کو پمز اسپتال لے جایا گیا جہاں الشفا اسپتال کے ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔
وزیر اطلاعات کے مطابق ڈاکٹروں نے عمران خان کو طبی طور پرصحت مند قراردیا جب کہ ان کی ہمشیرہ عظمیٰ خان علاج کےتمام مراحل کےدوران موجود رہیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ طبی معائنےکے بعد انہیں 21 اگست کی صبح 5 بجے واپس اڈیالہ جیل منتقل کیاگیا۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان کو پہلے بھی طبی سہولیات فراہم کی جاتی رہی ہیں اور اب بھی جب ان کو ضرورت پڑے گی طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی

جواب دیں

Back to top button