تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

عبدالعلیم خان کا بلوچستان میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے بلوچستان کےعلاقے کلی زائیک میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور واضح کیا کہ ​فتنہ الہندوستان کےتمام سلیپر سیلز اور دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ کلی زائیک میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن سیکیورٹی فورسز کی اعلیٰ صلاحیتوں کا مظہر ہے۔ بہادر ​سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا کر ملک کو بڑے نقصان سے بچا لیا۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ ​بلوچستان میں امن و امان کی بحالی کے لیے سیکیورٹی اداروں کی قربانیاں قابل فخر ہیں۔ ​فتنہ الہندوستان کےتمام سلیپر سیلز اور دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی

جواب دیں

Back to top button