تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

عراق میں کردستان ریجن کے وزیراعظم کے دفتر پر دو ڈرون حملے

عراق میں کردستان ریجن کے وزیراعظم کے دفتر پر دو ڈرون حملے ہوئے ہیں۔

کردستان کے وزیراعظم مسرور بارزانی نے ایران پر ڈرون حملوں کا الزام عائد کردیا، کہا ایرانی حملے خطے کی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔ عراق میں ہمارے دفتر پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ کرد حکام کے مطابق حملے کے ذمہ داران "نتائج کی مکمل ذمہ داری” اٹھائیں گے۔

ترجمان کردستان وزیراعظم آفس کے مطابق یہ حملے ایرانی سرزمین سے کیے گئے اور ان میں اربیل صوبے کے ضلع ‘پیرمام’ میں وزیراعظم کے نجی دفتر اور خطے کی سیکیورٹی ایجنسی کے ڈائریکٹر کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا گیا۔ ڈرون حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

جواب دیں

Back to top button