
نیشنل چیمپئنز کپ فائنل کا فائنل آج ہوگا
لاہورٟ سپورٹس رپورٹرٞ
نیشنل چیمپئنز کپ فائنل کے اختتام پر معروف گلوکار ساحر علی بگا پرفارم کریں گے۔ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں منگل کے روز ہونے والے فائنل کے لیے شائقین کا داخلہ مفت ہوگا۔شائقین فائنل کے دن دلچسپ کرکٹ ایکشن اور میوزیکل کنسرٹ سے لطف اندوز ہو سکیں گے ۔فائنل میں پاکستان گرینز کا مقابلہ پاکستان گولڈ سے ہوگا
۔شاہین شاہ آفریدی گولڈ جبکہ شاداب خان گرینز کی کپتانی کریں گے۔فائنل میں فخر زمان، فہیم اشرف، نسیم شاہ، محمد حسنین، حیدر علی، سمیر منہاس، مہران ممتاز اور کامران غلام ایکشن میں ہوں گے۔





