تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کلی زائیک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک اور 3 کو زخمی کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بسیمہ کیمپ سے 12 کلو میٹر شمال میں کلی زائیک اور کاغلی کے درمیان کارروائی کی گئی۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے ایمونیشن، میگزین، دستی بم اور آئی ای ڈیز بنانے کا سامان برآمد ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گزشت روز بلوچستان میں خاران کے علاقے لجے میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا

جواب دیں

Back to top button