
ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے مسلح افواج میں اعلیٰ سطح پر نئی تعیناتیاں کر دی ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق میجر جنرل علی عبداللہی کو مسلح افواج کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ بریگیڈیئر جنرل کیومرث حیدری ان کے نائب ہوں گے۔
احمد وحیدی کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر پاسداران انقلاب کور کا کمانڈر انچیف مقرر کیا گیا ہے اور مصطفیٰ ایزدی کو ان کا نائب بنایا گیا ہے۔
رئیر ایڈمرل علی عظمایی کو پاسداران انقلاب کی بحریہ جبکہ حسین طائب کو بسیج فورس کی سربراہی سونپی گئی ہے۔
اس کے علاوہ مجتبیٰ خامنہ ای نے محمد باقر ذوالقدر کو اپنا سیاسی مشیر اور ڈاکٹر محسن رضائی کو سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل میں اپنا نمائندہ مقرر کیا ہے۔







