تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

اسلحہ ذخائر کی معلومات کیسے افشا ہوئیں؟ ٹرمپ نے تحقیقات کا حکم دیدیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پینٹاگون کے اسلحے اور گولہ بارود کے ذخائر سے متعلق خفیہ معلومات افشا ہونے کے معاملے پر نئی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

امریکی میڈیا وال اسٹریٹ جرنل نے انتظامیہ کے حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ایران جنگ کے تناظر میں گولہ بارود کے ذخائر میں کمی سے متعلق میڈیا رپورٹس سامنے آنے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔

وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکا کے پاس کسی بھی فوجی کارروائی کے لیے وافر مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود موجود ہے، تاہم اس نے خبردار کیا ہے کہ فوجی نوعیت کی خفیہ معلومات افشا کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جانی چاہیے

گزشتہ روز اسلحے کے ذخائر سے متعلق ایک سوال پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ بعض اقسام کے گولہ بارود دیگر کے مقابلے میں زیادہ دستیاب ہیں، امریکا مجموعی طور پر بہت مضبوط پوزیشن میں ہے

جواب دیں

Back to top button