
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باوجود عالمی منڈی میں جمعرات کے روز تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔
برینٹ کروڈ کی قیمت 1.45ڈالر فی بیرل کم ہونے کے بعد 89.29 ڈالر فی بیرل ہوگئی جبکہ امریکی تیل کی قیمت میں 0.85سینٹ کمی کے بعد اس کی قیمت 83.61ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز کے انتظام سے متعلق کسی معاہدے کے لیے تجاویز کے تبادلے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔







