
پی سی بی نے نیشنل چیمپئنز کپ کے شیڈول اور سکواڈز کا اعلان کردیا۔
ٹورنامنٹ کے ساتھ ڈومیسٹک سیزن 2026-27 اور آئی سی سی مینز ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز ہوگا۔
ون ڈے ٹورنامنٹ 11 سے 18 اگست تک ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
ٹورنامنٹ میں فائنل سمیت سات ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔
ڈے نائٹ میچز کا آغاز دوپہر تین بجے ہوگا۔
نیشنل سلیکشن کمیٹی نے 11 کھلاڑیوں کے چار سکواڈز بنائے ہیں۔
ریزرو میں 13 کھلاڑیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
ٹیمیں ریزرو کھلاڑیوں کو انجری اور کنکشن کی صورت میں کھلا سکتی ہیں۔
ٹورنامنٹ میں پاکستان گرینز، پاکستان گولڈ، پاکستان وائٹس اور پاکستان بلوز نامی ٹیمیں شرکت کریں گی۔
شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان کو ٹیموں کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اعجاز جونیئر، مصباح الحق، اقبال امام اور اعزاز چیمہ ٹیموں کے ہیڈ کوچ ہوں گے۔
عبدالصمد، حیدر علی، معاز صداقت اور محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں کھیلیں گے۔
عرفات منہاس، حسن علی، شامل حسین، سفیان مقیم اور حسین طلعت، صاحبزادہ فرحان کی ٹیم میں ہوں گے۔
صائم ایوب کی ٹیم میں علی رضا، حارث رؤف، حسن نواز، خوشدل شاہ، وسیم جونیئر اور عثمان خان شامل۔
فخر زمان، محمد حسنین، سلمان مرزا، نسیم شاہ، اور سمیر منہاس شاداب خان کی قیادت میں جلوہ گر ہوں گے۔
کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ ون ڈے کرکٹ کے مواقع فراہم کرنے کا پلان ہے ۔ عاقب جاوید
اس ٹورنامنٹ میں کھلاڑی ون ڈے کرکٹ میں اپنے رول کے مطابق کھیلیں گے ۔ عاقب جاوید







