تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

ابھی ایران کو زیادہ تکلیف نہیں پہنچی، بڑی فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے پر غور کر رہے ہیں: ٹرمپ کی دھمکی

امریکی ایوان نمائندگان کی طرف سے ایران جنگ سے منع کرنے کے باوجود صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو بڑے فوجی آپریشن کی دھمکی دے دی۔

امریکی خبر رساں ادارے ایکزیوس سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ابھی ایران کو زیادہ تکلیف نہیں پہنچی ہے۔ وہ ایران میں بڑی فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ نئی فوجی کارروائیوں میں ’’آپریشن ایپک فیوری‘‘ کے حملوں سے زیادہ بڑے حملے کیے جاسکتے ہیں۔

نئے اور بڑے حملوں کی یہ دھمکی دیتے ہوئے ٹرمپ نے یہ بھی کہہ دیا کہ ابھی انہوں نے نئے اور بڑے حملوں کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان نے ایران کے خلاف جنگ روکنے کے حق میں ووٹ دیا ، ایران کے خلاف فوجی آپریشن روکنے کی قرارداد پر 214 ارکان نے حق میں ووٹ دیا ، مخالفت میں 208 ووٹ آئے ، 4 ری پبلکن ارکان نے بھی ڈیموکریٹس کے ساتھ مل کر قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔

تاہم یہ قرارداد ٹرمپ انتظامیہ کو کسی عمل کے لیے پابند نہیں کرسکتی

جواب دیں

Back to top button