
وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں انقلابی تبدیلیاں آئیں گی، نواز شریف نے سیالکوٹ کے عوام کو موٹر وے کا تحفہ دیا۔
خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں فیض احمد فیض فلائی اوور کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انقلابی شاعر فیض احمد فیض کے نام سے اس پُل کو منسوب کر کے ہم نے ان کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس پُل سے ٹریفک کے بہاؤ میں بہتری آئے گی، ہم خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ تحریکِ انصاف کے دور میں پُل کی تکمیل نہ کی گئی، رنگ روڈ کے پہلے مرحلے کا آغاز جلد ہو گا، کھاریاں موٹر وے کی تکمیل کے لیے کام تیزی سے جاری ہے۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ مریم نواز نے شہر کی تزئین اور آرائش پر خصوصی توجہ دی، وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے اس شہر کے لیے اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈ مختص کیے







