تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

ایرانی فولادی وار خطے میں امریکا کے بنیادی ڈھانچوں کا نشان مٹا دیں گے: خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر

ایران کے خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹر کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابراہیم ذوالفقاری نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ کیا گیا تو ایران خطے کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنائے گا۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق بریگیڈیئر جنرل ابراہیم ذوالفقاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی دھمکیوں پر عمل کرتے ہیں تو اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت ور مسلح افواج کے فولادی وار خطے کے تمام بنیادی ڈھانچے کو اس طرح تباہ کر دیں گے کہ ان کا کوئی نشان باقی نہیں رہے گا، جیسے وہ کبھی موجود ہی نہ تھے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کسی بھی صورت امریکا کو آبنائے ہرمز میں مداخلت کی اجازت نہیں دے گا

بریگیڈیئر جنرل ابراہیم ذوالفقاری کا کہنا ہے کہ کسی بھی حالت میں اور کسی بھی طریقے سے امریکا جیسے غیر علاقائی ملک کو آبنائے ہرمز میں مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی، یہ ایران کی ناقابلِ عبور سرخ لکیر ہے

جواب دیں

Back to top button