تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

کوہاٹ میں بارش کے دوران کچے مکان کی چھت گرگئی، ملبے تلے دب کر بچوں اور خواتین سمیت 11 افراد جاں بحق

کوہاٹ میں بارش کے دوران کچے مکان کی چھت گرگئی، ملبے تلے دب کر بچوں اور خواتین سمیت 11افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔

پیر کو کوہاٹ کے نواحی پہاڑی گاؤں مالگین میں شدید بارش سےکچے مکان کی چھت گرگئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعےمیں ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی۔جاں بحق ہونےوالوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے وقت مکان میں تقریب جاری تھی۔ ملبے سے زخمیوں کو نکال کر ابتدائی طبی امداد کےبعد مختلف اسپتالوں میں منتقل کیاگیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

اس کے علاوہ اٹک میں بھی بارش سے دیوار گرگئی جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔

جواب دیں

Back to top button