تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

فوج کو حکم دے چکا اگر مجھے کچھ ہوا تو ایران کو صفحہ ہستی سے مٹادیں، ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہیں قتل کرنے کی کوشش کی گئی تو امریکہ فوری طور پر ایران پر ہزاروں میزائل داغ دے گا۔

 

صدر ٹرمپ نے ہفتے کی صبح اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ اگر ایرانی حکومت نے دنیا کے مختلف حصوں میں دی جانے والی ان دھمکیوں پر عمل کیا جن میں موجودہ امریکی صدر کو قتل کرنے کی بات کی گئی ہے، تو ایران پہلے سے نشانے پر موجود ایک ہزار امریکی میزائلوں کا سامنا کرے گا، جس کے بعد مزید ہزاروں میزائل بھی داغے جائیں گے۔

 

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس حوالے سے ضروری احکامات پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں اور امریکی فوج ایک سال یا ضرورت پڑنے پر اس سے بھی زیادہ عرصے تک ایران کے تمام علاقوں میں بھرپور فوجی کارروائی کی مکمل صلاحیت اور تیاری رکھتی ہے۔

 

ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ اسرائیل نے امریکہ کے ساتھ نئی انٹیلی جنس معلومات شیئر کی ہیں، جن سے مبینہ طور پر صدر ٹرمپ کو قتل کرنے کے ایرانی منصوبے کا اشارہ ملتا ہے۔

 

تاہم رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ خفیہ معلومات کب فراہم کی گئیں یا ان کا ذریعہ کیا تھا، جبکہ ایران کی جانب سے اس حوالے سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

جواب دیں

Back to top button