تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

زیارت میں مسلح افراد کا پولیس چوکی پر حملہ، 9 اہلکار شہید

کوئٹہ: زیارت میں مسلح افراد کی جانب سے پولیس چوکی پر حملہ کیا گیا جس میں 9 اہلکار شہید ہو گئے۔

ایس پی زیارت کے مطابق مانگی میں مسلح افراد نے پولیس چوکی پر حملہ کیا، فائرنگ کے تبادلے میں 9 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔

ایس پی زیارت عبدالقدوس نے بتایا کہ شہید پولیس اہلکاروں کی میتیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 5 پولیس اہلکاروں کو حملہ آور اپنے ساتھ بھی لے گئے، مغوی پولیس اہلکاروں کی بازیابی کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

امن کی خاطر جانیں قربان کرنے والے شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، وزیر داخلہ

وزیر داخلہ محسن نقوی نے زیارت میں بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے 9 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

محسن نقوی نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے صبر جمیل کی دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ امن کی خاطر جانیں قربان کرنے والے شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، شہدا کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، ایسے بزدلانہ حملے امن کو سبوتاژ نہیں کر سکتے۔

شہداء میں دو ایس ایچ اوز، اے ٹی ایف انچارج اور دیگر اہلکار شامل ہیں: شاہد رند

وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون شاہد رند کا کہنا ہے کہ زیارت میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کےخلاف کلیئرنس آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے، ایف سی، پولیس، سی ٹی ڈی، ایس او ڈبلیو اور اے ٹی ایف نےکلیئرنس آپریشن مکمل کیا۔

شاہد رند کے مطابق فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے حملے میں پولیس کے 9 افسران و اہلکار شہید ہوئے، شہداء میں ایس ایچ اوز تھانہ منگی اور تھانہ کواس، اے ٹی ایف انچارج اور دیگر اہلکار شامل ہیں

جواب دیں

Back to top button