تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

کاہنہ میں معصوم بچوں کی شہادت افسوسناک سانحہ، دکھ کی گھڑی میں متاثرین والدین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔جمعیت اہلحدیث پاکستان

پریس ریلیز
جمعیت اہلِ حدیث پاکستان

کاہنہ میں معصوم بچوں کی شہادت افسوسناک سانحہ، دکھ کی گھڑی میں متاثرین والدین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔جمعیت اہلحدیث پاکستان

حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر پر مؤثر ثالثی اور سفارتی کردار ادا کرے: علامہ ڈاکٹر ہشام الٰہی ظہیر

لاہور (نیوز رپورٹر) صدر جمعیت اہلِ حدیث پاکستان علامہ ڈاکٹر ہشام الٰہی ظہیر نے کاہنہ میں معصوم بچوں کی المناک شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ معصوم بچوں کی جانوں کا ضیاع پوری قوم کے لیے انتہائی دردناک سانحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے انسانیت سوز واقعات معاشرے کے اجتماعی ضمیر کو جھنجھوڑ دیتے ہیں۔ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی شفاف تحقیقات کریں۔ہشام الٰہی ظہیر نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ معصوم بچوں کی شہادت قبول و منظور کرتے ہوئے ان کے درجات بلند فرمائے، لواحقین کو صبرِ جمیل عطاء کرے اور زخمیوں کو جلد مکمل صحت عطاء فرمائے۔علاوہ ازیں علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے کہا کہ پاکستان کو خطے میں امن، استحکام اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے فروغ کے لیے اپنا مثبت اور فعال سفارتی کردار جاری رکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، اس لیے حکومتِ پاکستان عالمی برادری کے سامنے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کو مؤثر انداز میں اجاگر کرے اور مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور پائیدار حل کے لیے ہر ممکن سفارتی اور ثالثی کردار ادا کرے۔ ہشام الٰہی ظہیرنے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی قومی مفادات، علاقائی امن اور امتِ مسلمہ کے اتحاد پر مبنی ہونی چاہیے۔ موجودہ حالات میں قومی یکجہتی، داخلی استحکام اور مضبوط سفارت کاری وقت کی اہم ضرورت ہے۔آخر میں جمعیت اہلِ حدیث پاکستان کے قائدین نے قوم سے اپیل کی کہ وہ امن، اتحاد، قانون کی پاسداری اور ملکی استحکام کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں اور شہداء کے درجات کی بلندی، وطنِ عزیز کے امن و سلامتی اور کشمیر، اہل فلسطین سمیت تمام مظلوم مسلمانوں کی نصرت کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔

جاری کردہ۔۔۔
میڈیا سیل شعبہ اطلاعات و نشریات جمعیت اہلحدیث پاکستان
ہیڈآفس۔جمعیت اہل حدیث پاکستان سیکریٹریٹ نزد ویلنشیاء ٹاؤن لاہور
منجانب۔میاں توقیرحفیظ میڈیا کوارڈینیٹر / پریس سیکریٹری علامہ ہشام الہی ظہیر
03008019756

جواب دیں

Back to top button