تازہ ترینجرم کہانیخبریںپاکستان

قصور چونیاں، 16 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی ، ملزمان اسپتال چھوڑ کر فرار

پنجاب کے علاقے قصور چونیاں کی ظہیر آباد کالونی میں 16 برس کی لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق ندیم نامی بااثر نوجوان پر مبینہ زیادتی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق طبیعت خراب ہونے پر ملزمان لڑکی کو اسپتال چھوڑ کر فرار ہوگئے، ویڈیو میں 3 ملزمان کو لڑکی کو نجی اسپتال چھوڑ کر فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اسپتال انتظامیہ نے لڑکی کی والدہ کو کال کرکے بلایا، متاثرہ لڑکی کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے

تاہم ابھی تک میڈکل رپورٹ یا ایسے کوئی شواہد سامنے نہیں آ سکے جن سے یہ ثابت کیا جا سکے کہ ملزمان نے جنسی زیادتی کا ارتکاب کیا ہے ۔

جواب دیں

Back to top button