تازہ ترینخبریںدنیاسپورٹسپاکستان

سپورٹس بورڈ پنجاب کا ویمن ہاکی پلیئرز کیلئے خصوصی ڈائٹ پروگرام کا آغاز

سپورٹس بورڈ پنجاب کا ویمن ہاکی پلیئرز کیلئے خصوصی ڈائٹ پروگرام کا آغاز
ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے ویمن ہاکی پلیئرز کی بہتر صحت، جسمانی فٹنس اور کھیل میں بہترین کارکردگی کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی ڈائٹ پروگرام کا افتتاح کردیا، اس پروگرام کے تحت کھلاڑیوں کو روزانہ کی بنیاد پر ضروری غذائی اشیائ فراہم کی جائیں گی، افتتاحی تقریب کے موقع پر ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی کا ویمن ہاکی کھلاڑیوں سے تعارف کروایا گیا، جس کے بعد انہوں نے کھلاڑیوں میں پھل، دودھ اور دیگر ضروری غذائی اشیائ تقسیم کیں،اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ظہور احمد، سحرش گھمن اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

جواب دیں

Back to top button