تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

چپس کے پیکٹ میں موجود کھلونا 5 سالہ بچے کی جان لے گیا

بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ایک افسوس ناک واقعے میں 5 سالہ بچے کی مبینہ طور پر چپس کے پیکٹ میں موجود ایک چھوٹے کھلونے کے باعث موت ہو گئی۔

رپورٹس کے مطابق آندھرا پردیش کے ضلع اننت پور کے علاقے میں 5 سالہ فرحان نے ایک مقامی دکان سے چپس کا پیکٹ خریدا، چپس کھاتے ہوئے پیکٹ کے اندر موجود ایک چھوٹا سا کھلونا یا شے غلطی سے اس کے حلق میں چلی گئی۔

بچے کو اچانک سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا، اہلِ خانہ نے گھر پر اسے بچانے کی کوشش کی، تاہم جب حالت مزید بگڑ گئی تو اسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن فرحان راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا، حکام اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ آیا مصنوعات بنانے والی کمپنی کی جانب سے کسی قسم کی غفلت برتی گئی یا نہیں۔

اس دلخراش واقعے کے بعد ڈاکٹروں اور مقامی انتظامیہ نے والدین کو خبردار کیا ہے کہ چھوٹے بچوں کے لیے ایسی غذائی اشیاء خریدتے وقت احتیاط کریں جن میں کھلونے یا چھوٹے پلاسٹک کے ٹکڑے شامل ہوں

جواب دیں

Back to top button