تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

پاکستان ملٹری اکیڈمی کی ٹیم نے 16 بین الاقوامی فوجی ٹیموں کو پیچھے چھوڑ دیا

پاکستان ملٹری اکیڈمی کی نمائندہ ٹیم نے 16 بین الاقوامی فوجی ٹیموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے عالمی سطح پر شاندار کامیابی حاصل کر لی۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر حیدر گلزار کی قیادت میں 9 رکنی پاکستانی دستے نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا، پی ایم اے ٹیم 5 جون کو برطانیہ پہنچی اور بین الاقوامی مقابلے میں تاریخی کامیابی حاصل کی۔

رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں منعقدہ سالانہ مقابلے میں پاکستان آرمی کی پیشہ ورانہ مہارت کا لوہا مان لیا گیا، عالمی فوجی مقابلے میں پاکستانی ٹیم نے دنیا بھر کی فوجی ٹیموں میں پہلی پوزیشن حاصل کی

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آرمی کی کامیابی اعلیٰ تربیتی معیار، پیشہ ورانہ صلاحیت اور غیر معمولی لگن کا مظہر ہے، یہ کامیابی مسلح افواج کے اعلیٰ معیار اور بہترین تربیت کا ثبوت بھی قرار دی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ عالمی فوجی مقابلے میں پاکستانی ٹیم کی شاندار فتح پاک فوج کے لیے ایک اور اعزاز ہے

جواب دیں

Back to top button