تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی پی نے 7، آزاد 3، ن لیگ اور ایم ڈبلیو ایم نے ایک ایک نشست جیت لی

گلگت بلتستان اسمبلی کیلئے پولنگ کے بعد غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کیلئے مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر صبح سے ہی ووٹرز کا رش رہا اور لوگ ووٹ ڈالنے کیلئے لمبی قطاروں میں کھڑے رہے، پولنگ بغیر کسی وقفےکے شام 5 بجے تک جاری رہی۔

اب تک 24 میں سے 12 نشستوں کے مکمل غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے7، آزاد امیدواروں نے 3، مسلم لیگ (ن) اور مجلس وحدت مسلمین نے ایک ایک نشت حاصل کرلی۔

گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقہ جی بی اے 4، 5، 7، 9، 10، 11 اور 19 پر پیپلزپارٹی کامیاب ہوئی جبکہ جی بی اے 22 پر ن لیگ اورجی بی اے 8 پر ایم ڈبلیو ایم جیتی اور جی بی اے 3،23،24 پرآزادامیدوارکامیاب ہوئے ہیں

جواب دیں

Back to top button