
سپورٹس بورڈ پنجاب
پریس ریلیز
صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کی زیرصدارت مریم نواز شریف سپورٹس سٹی کے قیام کے حوالے سے اہم اجلاس
اجلاس میں کھیلوں، تفریح، سیاحت کے فروغ اورجدید ترین مریم نواز شریف سپورٹس سٹی کے قیام کے منصوبے کا جائزہ لیا گیا
مریم نواز شریف سپورٹس سٹی کو عالمی معیار کے مطابق کھیلوں اور تفریحی سرگرمیوں کا مرکز بنایا جائے گا، صوبائی وزیرکھیل پنجاب
جدید ترین ہاسٹل تعمیر کیا جائے گا جس میں 5ہزا ر کھلاڑیوں کی رہائش کا انتظام ہوگا، کھلاڑیوں اورفیملز کے لیے واکنگ ایریا قائم کیا جائے گا
پاکستان کا جدید ترین جاگنگ ٹریک اس منصوبے کی نمایاں خصوصیات میں سے ایک ہوگا، سپورٹس سٹی میں جوائے لینڈاور جدید تفریحی سہولیات بھی شامل ہوں گی،فیصل ایوب کھوکھر
لاہور (پ ر)3 جون 2026ء۔ صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کی زیرصدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے میں کھیلوں، تفریح، سیاحت کے فروغ اور جدید ترین مریم نواز شریف سپورٹس سٹی کے قیام کے منصوبے کا جائزہ لیا گیا۔نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ہونے والے اجلاس کے دوران نیشنل انجینئرنگ سروسز پاکستان (نیسپاک) کے حکام نے مریم نواز شریف سپورٹس سٹی منصوبے پر جامع بریفنگ دی اور اس کی اہم خصوصیات اور ترقیاتی منصوبوں کی وضاحت کی۔ میگا منصوبے میں شامل کیے جانے والے آؤٹ ڈور اور ان ڈور کھیلوں کی سہولیات پر بھی تفصیلی پر بریفنگ دی گئی، وزیرکھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر نے نیسپاک حکام کو منصوبے کی جامع منصوبہ بندی اور تیزی سے تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی،اجلاس میں وائس چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب سلمان ملک، سیکرٹری سپورٹس پنجاب فضل الرحمن، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی، ڈائریکٹر ایڈمن عابد شوکت، پی ایم یو سپورٹس کے افسران اور دیگر نے شرکت کی۔
صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر نے مریم نواز شریف سپورٹس سٹی منصوبے کو ایک بڑا سنگ میل قرار دیا جو پنجاب میں کھیلوں، تفریح اور سیاحت کے فروغ میں نیا باب کھولے گا، مریم نواز شریف سپورٹس سٹی کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کیا جائے گا اور اسے جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا تاکہ آنے والی نسلوں کی ضروریات پوری ہو سکیں، بچوں اور خاندانوں کو تفریحی مواقع فراہم کرنے کے لیے مختلف تفریحی سہولیات بھی شامل کی جائیں گی،۔ملک فیصل ایوب کھوکھر نے جگہ کے بہتر استعمال اور رسائی بہتر بنانے کے لیے انڈر گراؤنڈ پارکنگ سسٹم شامل کرنے کی بھی ہدایت کی۔صوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھرنے کہا ہے کہ سپورٹس سٹی کو عالمی معیار کا کھیلوں اور تفریحی کا مرکز بنایا جائے گا، اس میں جدید ترین ہاسٹل تعمیر کیا جائے گا جس میں 5 ہزار کھلاڑیوں کے ٹھہرانے کا انتظام ہوگا، سولر پینلز کی تنصیب کے ذریعے گرین انرجی کو فروغ دیا جائیگا،مریم نواز شریف سپورٹس سٹی میں کھلاڑیوں اور فیملز کے لیے واکنگ ایریا قائم کیا جائے گا، پاکستان کا جدید ترین جاگنگ ٹریک اس منصوبے کی نمایاں خصوصیات میں سے ایک ہوگا، انہوں نے مزید کہا ہے کہ سپورٹس سٹی میں جوائے لینڈاور جدید تفریحی سہولیات بھی شامل ہوں گی،سپورٹس سٹی منصوبے میں فٹبال، ہاکی، کرکٹ، اتھلیٹکس، باسکٹ بال، والی بال، بیڈمنٹن اور اسکواش سمیت وسیع پیمانے پر ان ڈور اور آؤٹ ڈور کھیلوں کے لیے جدید ملٹی پرپز وینیوز ہوں گے، جو اسے ملک کے سب سے جامع سپورٹس کمپلیکس میں سے ایک بنائے گا۔







