
رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے مسلسل دوسری مرتبہ آئی پی ایل کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں آر سی بی نے گجرات ٹائٹنز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی۔
گجرات ٹائٹنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنائے جس میں واشنگٹن سندر نے نصف سنچری اسکور کی جب کہ آر سی بی کے راسخ دار سلام نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا
156 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آر سی بی نے جارحانہ انداز اپنایا اور 18 اوورز میں ہدف حاصل کرلیا۔
ویرات کوہلی نے ناقابلِ شکست 75 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا جب کہ وینکٹیش ائیر اور ٹم ڈیوڈ نے بھی اہم رنز اسکور کیے
ویرات کوہلی کو فائنل میں بہترین کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا







