تازہ ترینخبریںدنیاسپورٹسپاکستان

پاکستان کرکٹ کے لیے 30مئ کا دن تاریخی

پاکستان کرکٹ کے لیے 30مئ کا دن تاریخی

 

لاہور (سہو رٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ کے لیے 30مئ کا دن تاریخی تھا۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف اپنا 1000واں ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلا ہے، جو قومی کرکٹ کی تاریخ کا ایک اہم سنگِ میل ہے۔اس دن ایک اور وجہ سے بھی خاص ہے کیونکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنا نیا اسٹریمنگ پلیٹ فارم PCB LIVE لانچ کر دیا ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ون ڈے سیریز کے میچز پہلی بار PCB کے اپنے OTT پلیٹ فارم پر براہِ راست دکھائے جا رہے ہیں۔

شائقین اب PCB LIVE ایپ یا live.pcb.com.pk کے ذریعے میچز، اور ہائی لائٹس دیکھ سکتے ہیں۔ PCB LIVE ایپ گوگل پلے اسٹور اور ایپل ایپ اسٹور پر دستیاب ہے۔دوسری جانب راولپنڈی : پاکستان آسٹریلیا ون ڈے سیریز میں پاکستان کی جانب سے عرفات منہاس نے آسٹریلیا کے خلاف ڈیبیو کیا۔پاکستان ٹیم مینیجر نوید اکرم چیمہ نے عرفات منہاس کو ڈیبیو کیپ دی

ڈیبیو کرنے پر ساتھی کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف نے عرفات منہاس کو مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا

جواب دیں

Back to top button