
خودکشی کی کوشش کو فیڈرل شریعت کورٹ نے جرم قرار دے دیا ہے۔
فیڈرل شریعت کورٹ کے چیف جسٹس اقبال حمید الرحمٰن، جسٹس محمد انور اقبال اور جسٹس امیرخان نے محفوظ فیصلہ سنایا۔
ایڈووکیٹ حماد حسن ڈار اور ایڈووکیٹ اعظم ملک نے کیسز کی پیروی کی
حکومتی قانون سازی کو وفاقی شرعی عدالت نے غیراسلامی قرار دے کر کالعدم قرار دے دیا۔
2022ء کے ایکٹ کے خلاف درخواستیں منظور کر کے حکومتی ایکٹ کالعدم قرار دے دیا گیا، جس میں خودکشی کی کوشش کو جرم قرار دینے کی شق ڈیلیٹ کر دی گئی تھی







