تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

براکہ نیوکلیئر پلانٹ پر ڈرون حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی، پاکستان کی شدید مذمت

پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے براکہ نیوکلیئر پلانٹ پر ہونے والے ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین اور جوہری تحفظ کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہری جوہری تنصیبات کو کسی بھی صورت نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے کیونکہ ایسے حملے انسانی جانوں، ماحول اور عالمی امن کے لیے تباہ کن نتائج کا باعث بن سکتے ہیں

دفترِ خارجہ کے مطابق پاکستان اس مشکل وقت میں متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

جواب دیں

Back to top button