تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

سعودی عرب کا فوجی کارروائیوں کیلئے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار

امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ کے دوران سعودی عرب نے اپنی فضائی حدود کو کسی بھی قسم کی جارحانہ فوجی کارروائیوں کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

 

عرب میڈیا کی ایک رپورٹ میں سعودی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کشیدگی میں کمی کا خواہاں ہے اور پاکستانی ثالثی کی ان تمام تر کوششوں کی حمایت کرتا ہے جن کا مقصد واشنگٹن اور تہران کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے ایک معاہدے تک پہنچنا ہے۔

 

سعودی ذرائع نے بتایا ہے کہ مملکت نے جارحانہ فوجی کارروائیوں کے لیے اپنی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت نہیں دی۔

 

سعودی ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ کچھ عناصر مشکوک وجوہات کی بناء پر سعودی عرب کے مؤقف کی گمراہ کن تصویر پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button