
امریکی وزیر خاجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ ہمیں آج ایران کا جواب موصول ہو جانا چاہیے، ابھی تک ہمیں کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ امید ہے کہ ایران سنجیدہ مذاکرات کے عمل کی طرف جائے گا، گزشتہ رات ایران پر کیے گئے حملے آپریشن ایپک فیوری کا حصہ نہیں تھے، اگر امریکا پر میزائل فائر کیے گئے تو ہم جواب دیں گے۔
مارکو روبیو نے کہا کہ پوپ لیو کے ساتھ ملاقات انتہائی مثبت رہی، حزب اللّٰہ کے ساتھ مذاکرات نہیں کریں گے، ہماری توجہ صرف لبنانی حکومت پر ہے







